ابنا: مصرکے سابق مفتی نصر فرید واصل نے کہا کہ مصر میں صرف اور صرف اسلامی حکومت قائم ہونی چاہیے۔ اخوان آن لائن کے مطابق مصر کےسابق مفتی نصر فرید واصل نے کہا ہے کہ اب جبکہ سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی حکومت ختم ہوچکی ہے لہذا مصر کو انقلاب کی کامیابی کے بعد اب ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو ملک میں عدل وانصاف اور امن و امان قائم کرسکے اور ایسی حکومت صرف اسلام ہی قائم کرسکتا ہے۔سابق مفتی فرید واصل نے داخلی اور بیرونی دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مصری عوام کے اتحاد پر تاکید کی۔ حقیقت یہ کہ مصری عوام اور سیاسی شخصیات کے بقول مصر کی اعلی فوجی کونسل کو سمجھ لینا چاہیے کہ مصر میں انقلاب آیا ہے اور مصری جوان اپنے انقلاب کے اہداف پر عمل نہ کئے جانے سے برہم ہیں اور ان کا یہ پرزور مطالبہ ہے کہ مصر کی فوجی کونسل کو عوام کے مطالبات پر توجہ دے ۔مصرکےانقلاب کو کئي مہینےگذر رہے ہیں لیکن برسوں سےروزانہ ایک ڈالرسےکم آمدنی کےحامل مصری عوام جوحسنی مبارک کی آمریت میں زندگی بسر کررہے تھےاورشدیدسیاسی گھٹن کا شکار تھے، فوجی حکمرانوں کی طرف سے حسنی مبارک کے باقیات مٹانےکی جانب کوئي ٹھوس قدم اٹھتا نہيں دیکھ رہے ہیں۔ اس وقت مصری عوام فوجی حکمرانوں سےیہ مطالبہ کررہےہیں کہ وہ خون شہداء کاحترام کرتےہوئےغربت ونابرابری کےخاتمےکےلئے اقدام کریں اورسرکاری اداروں کومصرکےسابق آمر کےاہلکاروں اورمعاشی بدعنوانوں سےپاک کریں۔ان حساس حالات میں موجودہ مطالبات کو پورانہ کرنامصرکے بحران زدہ معاشرے کے لئےایک بڑے چیلنج میں تبدیل ہوسکتاہے۔ایک ایساچیلنج کہ جومصرکے عوامی انقلاب کےمقاصد سے منحرف ہونےاور ملک کی آئندہ تبدیلیوں میں اغیارسےوابستہ عناصرکی دراندازی کاباعث بن سکتا ہے۔.............
/169